کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ پھر سراٹھانے لگا۔ تمام تفتيش، پوليس کي پھرتيوں اور ارباب اختيار کے بيانات کے باوجود ٹارگٹ کلر نشانہ لگا کرفرار ہو جاتے ہيں۔
کراچی ميں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ لائنزایریا میں نامعلوم موٹرسائيکل سواروں نے مہاجرقومی موومنٹ کے کارکن حماد کو فائرنگ کرکے قتل کرديا۔
موٹرسائيکل سوارملزمان نے تیس سالہ حماد کو گھر کے باہر نشانہ بنايا اور واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے ۔
صرف ٹارگٹ کلر ہي نہيں بلکہ اسٹريٹ کرمنلز بھي کراچي پوليس کے بس سےباہر ہونے لگے۔ 27دسمبر کي شام شہري سے نقدي اور موبائل فون لوٹ ليا گيا۔
سي سي ٹي وي فوٹيج سامنے آنے کے باوجود پوليس ان ملزمان کو گرفتار تو نہ کرسکي ليکن گلشن اقبال اور چینیسرگوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔