Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

زرداری  نے اپنے اثاثے چھپائے، رکن پارلیمنٹ نہیں رہ سکتے،فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سے پہلےاداروں کو کام کرنے سے روکا جاتا تھا مگر ہم نے حکومت میں آکر اداروں کو کام کرنے کی مکمل آزادی دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد پوہدری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹرین اپنے اثاثے ظاہر کریں گے مگرآصف علی زرداری نے اپنا امریکا کا ایک اپارٹمنٹ ڈیکلرڈ نہیں کیا اور انھوں نے اپنے اثاثے چھپائے جس کے بعد وہ ممبر آف پارلیمنٹ نہیں رہ سکتے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کے زمہ داران کو زمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نااہلی کے خلاف ریفرنس دائر کریں ،ان کا کہنا تھا کہ آصف زرادری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت رحم کی پالیسی پرعمل پیرا ہےجو ریاست مدینہ کی اساس تھی،بھارتی شہری حامد انصاری کو اسی وجہ سے رہا کیا گیا اںھوں نے بتایا کہ کرتار پور کے افتتاح کے موقعہ پر بھارتی صحافیوں نےوزیر اعظم سے حامد انصاری کے حوالے سے بات کی تھی جس پر ویر اعظم نے بھارتی صحافیوں کو کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کا بھی کہا اوربھارتی صحافیوں سے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی زیادیتوں کو روکا جائے،کشمیر میں ہونے والی زیادیتوں پر پاکستان کو تشویش ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ نواز شریف کا کیس اپنے آخری مرحلے میں ہے جس سے پاکستان کے لوگوں کو مزید خوشخبریاں ملیں گی،ان کا کہنا تھا کہ فیصل ووڈا کا لندن میں اپارٹمنٹ ڈیکلئرڈ ہے مگر کچھ اخبارات کی جانب سے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے وہ ڈیکلرڈ نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube