Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

افسوس کا اظہار،سالانہ تقریب،غیر آئینی

SAMAA | - Posted: Dec 15, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 15, 2018 | Last Updated: 3 years ago

صادق سنجرانی کا سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کے سردار اعظم موسی خیل نہ صرف سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کی موثر آواز تھے بلکہ ملک کی جمہوری اقدار کے پاسدار تھے۔ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

بلوچستان ریذیڈنشنل کالج خضدار میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد

رپورٹ:عامر باجوئی،خضدار

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبدالصبور کاکڑ نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقامتی اداروں کو ہرممکن مالی وسائل فراہم کرنے کے لیئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ان اقامتی اداروں میں صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا یکجا ہوکر تعلیم حاصل کرتے ہیں اس سے بین الصوبائی روابط کو فروغ ملتاہے آنی والی نسلیں مستقبل کا معمار ہیں ہماری ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کے حصول سے باشعور معاشرہ تشکیل پاتا ہے آج جو قومیں دنیا پر راج کرتی ہیں اس کی بنیادی وجہ بھی تعلیم ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہونے کے لیئے حصول تعلیم پرجنگی بنیادوں پر کام کرناہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بچے ہونہار اور با صلاحیت ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ انکی صلاحیتوں کو ابھارا جائے یہ ملک و قوم کی نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ن لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن غیر آئینی تھا، ارکان صوبائی ورکنگ کمیٹی ن لیگ

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے 23 نومبر کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کوغیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنونشن میں بلوچستان کے 34 اضلاع میں سے صرف 6 اضلاع کے مندوبین نے شرکت کی ،یہ بات کمیٹی کے ارکان میراصغر مری ، ہاشم خان بڑیچ ، اشرف ساگر بلوچ ،جاوید خان لاسی و دیگر نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نےکہا کہ بلوچستان میں پارٹی کے کل کونسلروں کی تعداد 200 ارکان ہے ، جن میں اضلاع اور کوئٹہ سٹی کو ملاکر کونسلروں کی تعداد 175بنتی ہے جبکہ صوبائی کابینہ ، ونگز کے صدور ،جنرل سیکرٹریز اور ممبران قومی ، صوبائی اسمبلی اور سینٹ کو ملاکر یہ تعداد 200 ارکان سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ، 23 نومبر کے صوبائی کنونشن میں 131 ایسے لوگ شریک ہوئے جن میں سے اکثر کونسلر بھی نہیں تھے جبکہ 303 ممبر ظاہر کئے گئے جن میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو اس دنیائے فانی سے کوچ کرچکے ہیں اور بہت سارے کونسلر دیگر پارٹیوں میں شامل ہوچکے ہیں اس لئے یہ کنونشن غیر آئینی اور غیرقانونی ہے ، انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب ہونے والے صدر اور جنرل سیکرٹری کو تسلیم نہیں کرتے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube