پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول فیس کم کرنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہو گا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس واپسی کے لیے نجی اسکولوں کو اکتیس دسمبر تک کی مہلت دے رہے ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں کی آدھی فیس ایڈجسٹ ہوگی یا واپس ۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولوں کی اتھارٹی کا بل جلد پیش کریں گے ۔
متعلقہ خبر: سپریم کورٹ کا تمام بڑے نجی اسکولوں کی بنیادی فیس میں بیس فیصد کمی کا حکم
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تمام بڑے نجی اسکولز کو بنیادی فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ سالانہ صرف 5 فیصد اضافے کا اختیار ہوگا۔ آٹھ فیصد تک اضافے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت لازم قراردے دی گئی،عدالت نے حکم دیا کہ تمام اسکولز گرمیوں کی چھٹیوں کی آدھی فیس واپس یا دو ماہ میں ایڈجسٹ کریں۔