آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف کی زیرِ صدارت 216 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں جیو اسٹریٹجک، انوائرمنٹ، ایل او سی سمیت مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری مصلحاتی عمل کی کامیابی اور جاری جنگ کے منتقی خاتمہ کے لیے دعا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق داخلی سیکیورٹی سے متعلق جاری آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کانفرنس نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے علاقائی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ داخلی سیکیورٹی کےلیے جاری آپریشنز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے جبکہ پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں اداروں کی حمایت کی جائے گی۔
کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کےلیے امید کا اظہار کیا گیا جبکہ فورم نے افغان جنگ کے پرامن منطقی اختتام کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کی۔