Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پاکستان کا امریکی صدرکے خط کا جواب دینے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2018 | Last Updated: 3 years ago

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا باضابطہ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کے خط کے جواب کی تیاری کے لیے دفتر خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

خط کے جواب کے لیے دفتر خارجہ میں مشاورت ہوئی جس کے بعد خط کے جوابی مسودے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جواب کی تیاری کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کو بھیجے جانے والے جوابی خط کا مسودہ آئندہ ہفتے تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدرنے انہیں خط لکھ کر پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگاہے۔ اس بات کی تصدیق بعد ازاں دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی۔

مزید پڑھیے: امریکا کیلئے پاکستان کرائے کی بندوق نہیں

دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مل کر کام کرنے کے مواقع تلاش کرنے اور نئی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسئلہ افغان کے مذاکراتی تصفیے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا ہے۔

بعدازاں وائٹ ہاؤس نے بھی خط بھیجے جانے کی تصدیق کی۔ ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بتایا کہ خط لکھ کر پاکستان سے افغان امن عمل کے لیے مکمل حمایت کیلئے کہا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube