وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوےملازمین کیلئےبہترمنصوبےشروع کرنے جارہےہیں جس میں ریلوےاسپتال کامنصوبہ بھی شامل ہے جس کو شروع کررہےہیں، بارہ سال پہلےجس کام کاافتتاح کیاتھاوہ آج بھی وہیں ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا روالپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےمزید کہنا تھا کہ پوری امیدہےریلوےکامحکمہ اپنےپیروں پرکھڑاہوگا،کیونکہ ریلوےکی ترقی سےہی سی پیک کوکامیابی ملےگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوےکےکرایوں پرہر30دن بعدنظرثانی کریں گے جب کہ ایم ایل ٹواورتھری کابھی جلدافتتاح کریں گے۔
شیخ رشید نے نالہ لئی ایکسپریس وےکافوکل پرسن بنانےپروزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس کافیصلہ بھی جلد ہوجائےگا انھوں نے ریلوے ٹریکس پر کرکٹ کھینلے والے بچوں سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ جوڑکرکہتاہوں بچےریلوےٹریک پرکرکٹ نہ کھیلیں۔