اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
جسٹس ثاقب نثار20 نومبرکو برطانیہ روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے برمنگھم، مانچسٹراورلندن میں دیامیربھاشاڈیم کی تعمیرکے لیے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کی۔
چیف جسٹس پی آئی اے کی پروازپی کے786 سےاسلام آباد ائرپورٹ پہنچے ہیں اور کچھ دیر بعد وہ سپریم کورٹ رجسٹری میں شیڈول مقدمات کی سماعت کریں گے۔