Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی کی مرکزی شاہراہ بند رہے گی،متبادل روٹس کا اعلان

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کراچی میں شاہراہ فيصل کو رات 11 بجے سے ٹريفک کے لئے بند کرديا جائے گا۔ ٹريک کو 4 بجے صبح کے بعد کھول ديا جائے گا۔ ٹريفک پوليس نے مسافروں کے لئے متبادل راستوں کا اعلان کرديا ہے۔

آئیڈیاز ایکسپو کے لیے سامان کو ایکسپوسینٹر لے جانے کے لیے رات گيارہ بجے سے شاہراہ فيصل  پر ائيرپورٹ سے کارساز اور اسٹيڈيم روڈ  جانے والا ٹريک بند کرديا جائے گا۔

اس دوران  ٹريفک کو ڈرگ روڈ سے راشد مہناس روڈ کا متبادل راستہ ديا جائے گا۔ ٹريفک پوليس کے مطابق شارع فيصل پر کارساز اور ائير پورٹ جانے والا ٹريک  بھي بند ہوگا ليکن  مسافرشارع فيصل ،بلوچ کالوني پل کے نيچے سے شہيد ملت روڈ کي جانب جاسکيں گے ۔

شارع فیصل پر موٹر سائیکلوں کی لین مارکنگ کا عمل شروع ہوگیا

ادھريونيورسٹي روڈ سے اسٹيڈيم جانے والي سڑک بند ہوگي جبکہ لياقت آباد دس نمبر سے حسن اسکوائر کا ٹريک بھي  بندہوگا ۔

آئیڈیاز2018،کئی سال بعد امریکی وفد بھی شرکت کریگا

ٹريفک پوليس کے مطابق چار بجے تک سڑکوں کو عام ٹریفک کےلئے کھول ديا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube