بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ میں مسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں،جنہیں فوری طور پر پی پی ایل ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کیاگیا ہے جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد لیویز،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب اسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں لیاقت علی، تی لان ، فیض اللہ، اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب شامل ہیں۔