پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مريم اورنگزيب نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس جعلی مينڈيٹ ہے۔حکومت احتساب کےنام پرتماشے کررہي ہے۔
مريم اورنگزيب نے احتساب عدالت کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزيراعظم عمران خان ملائيشيا ميں سرمايہ کاری کے ليے گئے ليکن وہاں بھي اپوزيشن کا خوف نہ گيا۔ مریم اورنگزیب نے يہ سوال بھي اٹھايا کہ مشتاق غنی خيبرپختونخوا ميں پبلک اکاؤنٹس کميٹي کےچيئرمين ہيں، خيبرپختونخوا ميں پی ٹی آئی کا پبلک اکاؤنٹس کميٹی چيئرمين اپنی جماعت کے خلاف کيسے احتساب کرے گا؟
مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس جعلی مينڈيٹ ہے۔ حکومت احتساب کےنام پرتماشے کررہي ہے،يہ خود چور ہيں اس ليے لوگوں کو چور چور کہہ رہے ہيں۔