Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

گورنرپنجاب نے اپنی جیب سے جرمانہ ادا کرکے 32 قیدی رہا کرادیے

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2018 | Last Updated: 3 years ago

گورنرپنجاب چودھري محمد سرور نےاپنی جیب سے جرمانہ ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہا کرادیا۔ کہتے ہيں عدالتی اور تفتيشی نظام ميں بہتري لانے کي ضرورت ہے ۔

گورنرپنجاب چوہدري سرور نے 12 لاکھ روپے ادا کر کے ایک لاکھ روپے تک کے جرمانےوالے 32 قیدی رہا کرا دیے۔

سینٹرل جیل کوٹ لکھپت ميں تقريب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں  نے کہا کہ ملک کے عدالتی اورتفتیشی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ کئی کئی سال تک مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت رہتے ہیں۔

چودھري محمد سرور نے قیدیوں کو خوشخبری سنائی کہ ملک بھرکی جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ قیدیوں کے ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube