Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی میں روزانہ3 افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں جان سے جاتے ہیں،اے آئی جی امیرشیخ

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago

ايڈيشنل آئي جي امير شيخ نے کہا ہے کہ کراچي ميں روزانہ 3افراد ٹريفک حادثات ميں جان سے جاتے ہيں ۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے اے آئی جی امیر شیخ نے بتایا کہ ڈیبلو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں جتنے لوگ ٹریفک حادثات میں مرتےہیں ،اتنے دہشت گردی میں نہیں مرتے۔

امیر شیخ نے دعویٰ کیا کہ کراچی کی سڑکوں پر 1200 حادثات ہوتےہیں،روزانہ 3 لوگ کراچی میں حادثات میں اللہ کو پیارے ہوتے ہیں جن میں دو 2 بائیکرزہوتےہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بائیکرز کی حادثات میں موت اس لئے ہوتی ہے کیوں کہ وہ ہیلمٹ نہیں پہنتے ہیں جن کا زیادہ تر تعلق لوئر مڈل کلاس سے ہوتا ہے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ  کراچی میں 60 فيصد افراد بغير لائسنس گاڑي چلا رہے ہيں جو کہ جرم ہے۔انھوں نے اس حوالے سے  مہم چلانے اور بغير لائسنس گاڑي چلانے پر رفتاري کا واضح پيغام بھي دے ديا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube