Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کھلاڑی بننا اور بات ہے ، لیڈر بننا اور بات، زرداری کی عمران خان پر تنقید

SAMAA | - Posted: Nov 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چلانا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بس کی بات نہیں ، کھلاڑی بننا اور بات ہے ، پاکستان کا لیڈر بننا اور بات ۔

بدین میں جیالوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کون کون کیسے کیسے پی ٹی آئی حکومت کی مدد کر رہا ہے ، کاش ہماری بھی کسی نے اس طرح مدد کی ہوتی ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سب سے بہتر تھی ہے اور رہے گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ کرکٹر شوق سے بنتا ہے لیڈر نہیں، یہ تو کبھی دفتر نہیں گئے ، دفتر کیا چلائیں گے ۔

سابق صدر نے کہا اسلام آباد والے سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈالنا چھوڑ دیں، آپ کے بنائے لوگ ملک نہیں چلا سکتے، آپ نے لڑ کر پاکستان حاصل نہیں کیا، عوام نے بنایا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube