کراچی کے علاقے شیر شاہ کے قریب حب ریورروڈ پر ٹریفک اہلکار نے چالان کے دورران تلخ کلامی پر شہری کے دانت توڑ دیئے،ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد ٹریفک اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔
کراچی ٹریفک پولیس پہلے سلام پھر کلام کے اپنے ہی مقولے سے پھر گئی،شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،کراچی ٹریفک پولیس کے اہلکار نے چالان کے دوران معمولی تلخ کلامی پر شہری پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے اس کے چار دانت توڑ دئیے،لہو لہان شہری بس دہائیاں دیتا ہی رہ گیا۔
واقعہ کے بعد لہو لہان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کراچی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر اعظم، اے ایس آئی یوسف اور ریکارڈ کیپر کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضع رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی خبروں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔