Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی سمیت 4 پروفیسرز کی ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2018 | Last Updated: 4 years ago
Posted: Nov 7, 2018 | Last Updated: 4 years ago

غير قانونی بھرتيوں کے کيس میں لاہور ہائيکورٹ نے نيب کی جانب سے گرفتار پنجاب يونيورسٹی کے سابق وائس چانسلر سميت 4 پروفیسرز کی ضمانت منظور کرلی۔

نیب نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایک ضعیف استاد کی ہتھکڑیوں میں تصاویر میڈیا پر آنے کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب ںثار نے نوٹس لیتے ہوئے نیب حکام کی شدید سرزنش کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر لياقت، کامران عابد اور امين اطہر کی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے چاروں افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ نے تمام ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدايت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube