کراچي ميں عدالتي حکم پر دوسري روز بھي تجاوزات کے خلاف کے ايم سي نے کاروائی کی جس کے باعث ٹريفک جام سے شہري پريشان رہے۔
کراچي ميں تجاوزات کے خلاف کے ايم سي ايم نے گرينڈ آپريشن کیا مگر پھر سے ٹريفک جام ہوگيا۔ صدر، عبداللہ ہارون روڈ اور ديگر سڑکوں پر ٹريفک کي رواني متاثر ہوئي۔
صدر ايمپريس مارکيٹ، عبداللہ ہارون روڈ، ريگل اور پارکنگ پلازہ کے اطراف میں کے ايم سي کي مشينري کے سامنے جو تجاوزات چھجے، پتھارے اور ٹھيلے آئے اس کے خلاف کارروائي کي گئي۔
شہريوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا ضرور خاتمہ کريں مگر ٹريفک کي رواني کا خيال تو کریں۔