تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ پاکستان حکومت کی درخواست پر معطل کیا گیا۔
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حیسن رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ اتوار کے رات معطل کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے سینئر حکام نے بتایا ہے کہ ہم نے نفرت انگیزی پھیلانے پر خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ معطل کرنے کیلئے درخواست دی تھی، اتوار کو ایک اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد بنایا گیا دوسرا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا۔
ٹی ایل پی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اپنی تقاریر میں اداروں پر کڑی تنقید اور ریاست کیخلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔
توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف خادم حسین رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک پاکستان نے مظاہروں کا اعلان کیا تھا جو بعد ازاں پرتشدد صورت اختیار کرگئے تھے۔
احتجاج کے دوران ملک بھر کے ہائی ویز اور شہروں میں مرکزی شاہراہیں تین روز تک بند رہیں، حکومت سے مذاکرات میں آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے قانونی اقدامات کی یقین دہانی کے بعد مظاہرے ختم کردیئے گئے تھے۔