Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

ملک میں جاری دھرنا آج جمعرات کی رات ختم ہو جائے گا، وزير اطلاعات پنجاب

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پنجاب کے وزير اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کي اطلاعات کے مطابق ملک میں جاری دھرنا آج رات ختم ہو جائے گا۔


سماء سے خصوصی گفتگو میں صوبائی وزير اطلاعات نے بتایا کہ مظاہرین سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں اور ممکن ہے کہ آج رات دھرنا ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے پاکستان میں ریاستی رٹ چلینج ہو۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آسیہ بی بی کیس کے خلاف نظرثانی درخواست دائر ہوچکی ہے اور نظر ثاني پٹيشن مدعي کی جانب سے 3 وکلاء نے دائر کي۔

انہوں نے کہا کہ نظر ثانی فیصلہ آنے تک ای سی ایل میں نام ڈالنے کی بھی استدعا کی جائے گی۔

وزیراعظم نے مظاہرین کو ریاست کی حدود بتا دی ہے، وزیر اطلاعات

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آسیہ بی بی کیس سے متعلق کوئی نظرثانی درخواست دائر نہیں کی گئی اور نہ ہی ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آسیہ بی بی بریت کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست ایک شخص کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جس میں آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں مظاہرین کے حوالے سے دو ٹوک بات کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کی صبح ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں چند گروہ کی جانب سے مظاہرے جاری ہے۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube