Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مولانا فضل الرحمٰن کا آل پارٹیز کانفرنس کو مؤخر کرنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2018 | Last Updated: 4 years ago

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی سے پہلے پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس ہوگا۔

مولانا فضل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد شہباز شریف جو کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں، پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن کی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں کا اجلاس بلا لیں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر حکومت مخالف مہم کے بنیادی اصول اور ٹی او آرز وضع کرلیں۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا جب یہ ٹی او آرز واضح شکل میں ہمارے پاس آجائیں گے، تو پھر ہمارے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانا آسان ہوجائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube