خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان کو اسلام آباد کے علاقہ رمنا سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی طاہر خان کسی کام کے لیے اسلام آباد آئے جہاں سے وہ واپس پشاور جارہے تھے۔ راستے میں نہیں اغواء کیا گیا ہے۔
وفاقی پولیس نے مغوی کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کو بھی واقعہ سے آگاہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس پی طاہر خان پشاور رورل زون میں تعینات تھے۔