Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اومنی گروپ کا بینکوں کے ساتھ بھی بڑے فراڈ کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2018 | Last Updated: 4 years ago

اومنی گروپ کا بینکوں کے ساتھ بھی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ۔ دس بینکوں سے پچاس ارب روپے قرضہ لیا، اٹھارہ ارب روپے کا قرض چینی کے اسٹاک کے عوض لیا گیا اور بعد میں چینی فروخت کردی گئی ۔

جعلی اکاؤنٹس اور بیرون ملک رقم منتقل کرنے کے فراڈ کے بعد اومنی گروپ کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ گروپ بینکوں کے پیسے بھی ہڑپ کر گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے اس فراڈ کا کھوج لگا لیا۔ ان کے مطابق اومنی گروپ نے دس بینکوں سے پچاس ارب روپے کا قرضہ لیا، اٹھارہ ارب روپے کی چینی کو گروی رکھا گیا اور پھر بغیراجازت چینی کوفروخت بھی کردیا گیا لیکن بینکوں کو ایک روپیہ بھی واپس نہ کیا گیا ۔

متعلقہ خبر: منی لانڈرنگ کیس،چیف جسٹس نے وزیراعلی سندھ کو طلب کرلیا

بینکوں کا قرضہ کیسے واپس ہوگا کیوں کہ چھوٹے بینک تو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube