Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

ایک اور جعلی کمپنی، نائب قاصد کو 16 کروڑ کے ٹیکس کا نوٹس

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2018 | Last Updated: 4 years ago


کراچی میں ایک اور جعلی کمپنی سامنے آگئی۔ محکمہ صحت کے نائب قاصد زاہد انور کو محکمہ انکم ٹیکس نے سولہ کروڑ روپے سیلز ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا۔ شہری بھی اپنی مشکل آسان کرنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

محکمہ صحت کے نائب قاصد محمد زاہد انور کو جب انکم ٹیکس کی جانب سے 16 کروڑ روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس نوٹس ملا تو ایف بی آر حکام نے شہری کے خلاف ہی مقدمہ بھی درج کرلیا۔

اس کے خلاف زاہد انور اپنی درخواست لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ شہری نے عدالت کو بتایا کہ وہ پولیو مہم کا بھی حصہ ہے ، شناختی کارڈ جگہ جگہ دینا پڑتا ہے۔

کورنگی کے رہائشی کے نام پر کروڑوں کی کمپنی پر عدالت بھی حیران رہ گئی، اور ریمارکس دیئے کہ حکومتی ادرے بتائیں، نائب قاصد کو اس مشکل سے کیسے نکالیں۔

عدالت نے زاہد انور سے ایف آئی اے اور دیگر کو دیئے گئے بیانات کی نقول طلب کرلیں ۔

شہری زاہد انور نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے ، انکم ٹیکس اور پولیس کو بتانے کے باوجود میرے خلاف کارروائی کی گئی، اکاؤنٹ منجمد ہے تنخواہ بھی نہیں نکال سکتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube