Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پیراگون ہاؤسنگ اسکیم، سعد رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لاہور ہائي کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکیم میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفيق اور ان کے بھائي سلمان رفيق کي ضمانت قبل از گرفتاری 24 اکتوبر تک منظور کر لی۔


لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے وکلا نے عدالت کو بتايا کہ انہيں طلب کيا گيا ہے اور خدشہ ہے کہ نيب گرفتار نہ کرلے۔

عدالت نے ريمارکس دئيے کہ نيب کو تحقيقات سے نہيں روک سکتے، حکام جب چاہيں درخواست گزاروں کو طلب کرسکتے ہيں۔

نيب نے دونوں کو پيراگون ہاوسنگ کي تحقيقات کےلئے سولہ اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چوبيس اکتوبر تک 5، 5 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے عبوري ضمانت منظور کرلی جبکہ متعلقہ حکام کو نوٹس بھي جاري کر ديا۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اسی نوعیت کی ایک اور درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

اس سے قبل 12 اکتوبر کو نیب کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے امیگریشن نے خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی سلمان رفیق اور شراکت دار پر قیصر امین بٹ کے نام بلیک لسٹ میں ڈالتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کیں تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube