کراچی میں مغوی بچے کو قتل کرنیوالے ملزم کو پشاور میں گرفتار کرلیا گیا، قاتل کو مزید تفتیش کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 13 سالہ ریحان کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزم کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ وہی ملزم ہے جو 13 سالہ بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث ہے، کراچی منتقل کرنے کے بعد ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا کہ ملزم متعدد بار اپنے بیانات تبدیل کرچکا ہے، ملزم کو آج (پیر کو) عدالت میں پیش کرکے عدالتی ریمانڈ لیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مقتول ریحان کا عزیز ہے اور اس کے دوسرے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ملزم قتل کے بعد پشاور فرار ہوگیا تھا۔