گوجرہ کے نواحی گاؤں ميں تيزاب گردی، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے ہمسائے کی فيملی پر تيزاب پھينک ديا، ايک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پوليس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا۔
گوجرہ ميں دروازے پر کھڑے ہونے سے روکنے پر نوجوان نے پڑوسی خاندان پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلس کر خاتون جاں بحق شوہر اور 2 بچے بری طرح زخمی ہوگئے۔
زخمی انور اور 2 بچوں کوعلاج کيلئے الائيڈ اسپتال فيصل آباد منتقل کردیا گیا، پوليس نے ملزم صفدر کو گرفتار کرليا۔
ڈی پی او ذوالفقار احمد کے مطابق ملزم کو پہلے بھی لڑکيوں کو ہراساں کرنے پر گاؤں بدر کيا گيا تھا۔