پاکسان مسلم لیگ ن نے کلثوم نواز کے چالیسویں تک نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی نصیر احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی پرول پر رہائی بڑھائی جائے۔
قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعزیت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء کو کلثوم نواز کے چالیسویں تک سب جیل قرار دے۔