وزیراعظم عمران خان نے نئے اسلامی سال پر پاکستانی قوم اور اہل اسلام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
نئے اسلامی سال 1440 ہجری کے آغاز پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محرم الحرام کو اسلام سے پہلے بھی عزت و توقیر حاصل تھی، اسلام نے محرالحرام کی عظمت میں مزید اضافہ کیا۔
خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محرم الحرام جذبہ ایثار و قربانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہمیں تعصبات کو بھلا کر ملک و قوم کی ترقی کےلئے کام کرنا چاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دعا ہے یہ سال امت مسلمہ کےلئے باعث رحمت ہو، اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔