Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ڈار کی وطن واپسی،عدالت نے حکومت سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago

سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کي وطن واپسي کےمعاملے پرسپريم کورٹ نے حکومت سے پيشرفت رپورٹ طلب کرلي۔ اٹارني جنرل نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں،انٹرپول کے ذریعے ہی مفرور ملزم کوواپس لایا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارعدم پیشی کیس کی سماعت  ہوئي جس کے دوران چيف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کيا کہ کيا ریاست کسی اشتہاری کو واپس نہیں لاسکتی؟ اس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نئیررضوی نے بتايا کہ صرف انٹرپول کے ذریعے ہی ملزم کوواپس لایا جاسکتا ہے،برطانیہ سے ملزمان کے تبادلے کے معاہدے پرکام شروع ہوچکا ہے۔ کوشش ہےکہ جلد سے جلد اسحاق ڈارکو واپس لایا جائے۔

نيب پراسيکيوٹر نے بتايا کہ اسحاق ڈار کی پاکستان کی جائیدادیں ضبط ہوچکی ہيں جبکہ بيرون ملک موجود جائيدادوں کا کھوج لگارہے ہيں ۔ انہوں نے عدالت سے تين روز کا مزيد وقت دينے کي مہلت مانگ لي ۔ عدالت نے مفرورملزم کي وطن واپسي سے متعلق پيشرفت رپورٹ طلب کرکے سماعت ايک ہفتے کيلئے ملتوي کردی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube