Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پشین میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

 بلوچستان میں پشین کی تحصیل بوستان میں پرانی رنجش کے نتیجے میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بوستان کے علاقے چوکل میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو نو عمر لڑکے بھی شامل ہیں جن کی عمریں  16 اور 17 سال بتائی جاتی ہیں، جاں بحق افراد میں بی بی حلیمہ زوجہ نیاز محمد کاکڑ، ان کا بیٹا ارسلان ولد نیاز محمد کاکڑ اور عبدالوحید ولد لعل محمد کاکڑ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ بتایا جاتا ہے، ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس نے اب تک 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube