Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

جلال پور میں باپ نے بیٹی، داماد اور نواسوں کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پنڈي بھٹياں کے علاقے جلال پور ميں باپ نے چار سال پہلے پسند کي شادي کرنے والی بيٹي کو داماد اور دو نواسوں سمیت قتل کر دیا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو تيز دھار آلے سے قتل کيا گیا جب کہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگيا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ جلال پور بھٹیاں میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube