Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،وزیر اعلیٰ جام کمال

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2018 | Last Updated: 4 years ago
Posted: Sep 7, 2018 | Last Updated: 4 years ago

بلوچستان کے وسائل کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں کہ صوبے میں ملکی و غیر ملکی کاروباری حضرات کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی بی او آئی ٹی (بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ) اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن فراہم کرنا ہوگا، ڈیسک میں صوبے کی تمام ایوان و صنعت و تجارت کو نمائندگی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی او آئی ٹی بلوچستان کے وسائل کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گی، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بروشرز اور ڈاکومینٹریز بنائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سیاحت، ماہی گیری، معدنیات، توانائی، زراعت اور لائیو اسٹاک جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول اور پالیسیوں کو سازگار بنایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube