اشرف خان
ہزار روپے ديں اور بجلی کا کنکشن ليں، کراچی میں احسن آباد سمیت ديگر علاقوں ميں آر اليکٹرک اور بی الیکٹرک نامی کنڈا مافيا سرگرم ہوگئی، نيپرا نے شکايات پر ایکشن لینے کو کہا تو کے اليکٹرک نے آنکھيں بند کرلیں۔
ہزار روپے ديں، بجلی کا کنکشن ليں، کراچی ميں احسن آباد سمیت دیگر علاقوں میں کنڈا مافیا نے قوم کی بجلی پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردیئے، آر الیکٹرک کے نام سے کنڈا فراہم کرنے والا گروہ سرگرم ہے، نيپرا نے کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کرلی۔
ترجمان کے الیکٹرک خیام صدیق آر الیکٹرک کے حوالے سے کہتے ہیں کہ اس طرح کے جتنے بھی نیٹ ورک آپریٹ کررہے ہیں، اس پر کے الیکٹرک نے گزشتہ سال ریگولیٹری باڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا تھا تاکہ ان کیخلاف کارروائی کرکے انہیں ختم کیا جائے۔
شئیر ہولڈر کے اليکٹرک چوہدری مظہر نے تو شہر میں آر الیکٹرک کے ساتھ ساتھ بی الیکٹرک نامی گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف کردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ غیر قانونی گروہ کے الیکٹرک کے اسٹاف سے ملا ہوا ہے۔
شہری کہتے ہیں کے اليکٹرک ہو آر يا پھر بی الیکٹرک، لاپرواہی کے باعث پہ در پہ سانحات کسی صورت قبول نہيں۔