نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو ساحلی دفاع اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی، جس پر انھوں نے اپنے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
نیوی ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے بلوچستان کے شہروں اورماڑہ اورتربت میں بحریہ کی تنصیبات کادورہ کیا اوردفاعی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں پراپنےاطمینان کااظہاربھی کیا، نیول چیف کو ساحلی دفاع،پیشہ ورانہ امورپر بریفنگ بھی دی گئی۔
نیول چیف نے اس موقعہ پر افسروں اورجوانوں سےملاقات بھی کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جب کہ ملک میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلے میں انھوں نے ایک پودا بھی لگایا۔