چيئرمين نادار عثمان مبين کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کےلئے بيرون ملک مقيم پاکستانيوں کے ووٹوں کي رجسٹريشن جاري ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چيئرمين نادار عثمان مبين نے کہا کہ بيرون ملک پاکستانيوں کے ووٹ کا سسٹم تيار ہے اور اس حوالے سے رجسٹريشن جاري ہے۔
چيئرمين نادار نے کہا کہ عام انتخابات ميں آر ٹي ايس سسٹم کريش نہيں ہوا تھا تاہم اس سسٹم کے ضمني انتخابات ميں استعمال کے بارے ميں کوئي علم نہيں۔
اس سے قبل عام انتخابات میں آر ٹي ايس سسٹم کی ناکامی پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے چیئرمین نادار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔