Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

لاہور میں زیادتی کی کوشش، زخمی بچہ دم توڑ گیا

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لاہور میں ایک اور معصوم بچہ درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ زیادتی کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والا سات سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ورثا نے بابو صابو انٹرچینج بند کرکے ملزم کو سرعام سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

فرمان کو دو روز قبل درندہ صفت شخص نے بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ بچے کی مزاحمت پر ملزم نے اس کا گلا کاٹ دیا۔ دو روز تک اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے فرمان دم توڑ گیا ۔

بچے کے لواحقین پولیس کارروائی سے غیرمطمئن ہیں ۔ بابو صابو چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔

پولیس کے مطابق، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔

احتجاج کے باعث بابو صابو انٹرچینج پر لاہور آنے اور شہر سے باہر جانے والی ٹریفک متاثر ہوئی ۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube