Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پلانٹ فار پاکستان مہم، عمران خان نے ہری پور میں پہلا پودا لگادیا

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago

حکومت پاکستان نے تبدیلی کا آغاز کر دیا۔ وطن عزیز کے چپے چپے میں پودے لگانے کی مہم شروع ہوگئی۔ وزیر اعظم عمران خان ہری پور میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔ نوجوان بھی سرگرم ہوگئے۔

حکومت نے پاکستان کا مستقبل بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پلانٹ فار پاکستان مہم آج سے شروع کردی گئی۔

ملک بھر میں دس ارب درختوں کا سونامی آنے لگا۔ پندرہ لاکھ پودے ایک دن میں لگانے کا ہدف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ آج اتوار کو راولپنڈی میں پانچ ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔

وزارت ماحولیات کے تحت چلنے والی پانچ سالہ مہم میں محکمہ جنگلات، پی ایچ اے اور ریسکیو سمیت بارہ محکمے شریک ہیں۔ تعلیمی اداروں کے بچے بھی مہم میں سرگرم ہیں۔

نوجوانوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ترغیب دے رہے ہیں۔ گھروں سے نکلو۔ پودے لگاو اور ماحول کو خوشگوار بناو۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube