پنجاب کے وزيراطلاعات نے اداکارہ نرگس اور ميگھا سے متعلق متنازع بيان پر معذرت کر لي فياض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فنکار برادري ملک کا سرمايہ ہے دل سے ان کي قدر کرتے ہيں۔
فياض الحسن چوہان کوفنکاروں پرتنقيد مہنگي پڑگئي، اداکارہ نرگس نے بيان پرسخت ردعمل کااظہار اور چيف جسٹس سے نوٹس لينے کامطالبہ کيا۔
اداکارہ نرگس کا کہنا تھا کہ ميں شوبزچھوڑ چکي ہوں، اپنے گھر بيٹھي ہوں اور نہيں چاہتي کوئي مجھے ڈسکس کرے فنکاربرادري کي جانب سے تنقيد کے بعد صوبائي وزيرنے ويڈيوبيان ميں نرگس سے معذرت کي ۔
فياض الحسن چوہان نے کہا کہ اداکارہ نرگس فلم انڈسٹري کي صف اول کي اداکارہ ہيں جن سے اپنے بولے گئے الفاظ پر معزرت کرتا ہوں۔
اداکارہ ميگھانے پي ٹي آئي رہنما سے نام ليکرمعافي کا مطالبہ کيا، جس پرفياض الحسن چوہان نے ميگھا سے بھي نازيبا الفاظ پرمعذرت کرلي۔
وزيراطلاعات نے سينما گھروں کے کے باہرغيراخلاقي بورڈ ہٹانے کيلئے تين دن کي مہلت دي اورخلاف ورزي پرجرمانے کي نويدسنائي۔