Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

ہالينڈ ميں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے نيدرلينڈ حکومت کي جانب سے تحريري حکم جاري کردیا گیا ہے، ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ نہيں چاہتے اس مقابلے سے کوئي خطرے سے دو چار ہو، قتل کي دھمکياں مل رہي تھي، مقابلے رسک ہوسکتے ہيں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے باعث دنیا بھرمیں مسلمان احتجاج کررہے ہیں ۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں میں غم وغصہ پیداہوا، گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی،تحریک لبیک نے گستاخانہ خاکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈکرایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہالينڈميں گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منسوخ کردیاگیاہے،گستاخانہ خاکوں سےکروڑوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے، اقوام متحدہ میں احتجاج ضرورہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا انہوں نے کہا تھا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ کسی ایک مسلمان یا گروہ نہیں دنیا میں بسنے والے ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، انہیں سمجھائیں گے کہ آپ دنیا کے سوا ارب انسانوں کی دل آزاری نہیں کرسکتے، نبی کریم ﷺ مسلمانوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔،

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube