Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اقتصاری رابطہ کمیٹی کی تشکیل، اسد عمر چیئرمین مقرر

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2018 | Last Updated: 4 years ago

 

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کردی، اسد عمر چیئرمین ہوں گے، 12 ممبران پر مشتمل کمیٹی میں وفاقی وزراء بھی شامل ہیں، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا، کابینہ ڈویژن نے  12 ممبران پر مشتمل کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ای سی سی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مواصلات، قانون، بجلی اور پیٹرولیم کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، ریلویز، شماریات اور آبی وسائل کے وزراء، تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری کے مشیر بھی شامل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کے مشیر بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube