Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

وزیراعظم نے23رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی

SAMAA | - Posted: Aug 26, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 26, 2018 | Last Updated: 4 years ago

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے حتمی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے23رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی جس میں مخدوم ہاشم بخت کو وزیرخزانہ پنجاب کاعہدہ دیاگیا ہے، فیاض الحسن چوہان وزیراطلاعات وثقافت ہوں گے، سمیع اللہ چوہدری کووزیرخوراک پنجاب کا عہدہ دیا گیا، ممتازاحمدایکسائزاینڈٹیکسیشن کےوزیرہوں گے، اسلم اقبال صنعت وتجارت،محمودالرشیدکوہاؤسنگ کاقلمدان سونپاگیا ہے ۔

راجہ بشارت کوقانون وپارلیمانی امور کا عہدہ دیا گیا ہے، عبدالعلیم خان کولوکل گورنمنٹ کاوزیربنادیاگیا، عبدالعلیم خان کےپاس پنجاب کے سینیئروزیرکاعہدہ ہوگا، یاسمین راشدوزیرصحت،تیمورخان وزیرکھیل اورامورنوجوانان ہوں گے، یاسر ہمایوں سرفراز کو اعلیٰ تعلیم اور سیاحت کاقلمدان دیاگیا ہے ۔

سبطین خان،آصف نکئی،عماریاسر،ملک انورکےقلمدانوں کااعلان نہیں کیاگیا، نعمان لنگڑیال،حسنین دریشک اور ہاشم ڈوگربھی پنجاب کابینہ میں شامل ہیں ، چوہدری ظہیرالدین کے قلمدان کااعلان بھی نہیں کیاگیا، محسن لغاری وزیرآبپاشی،مرادراس اسکول ایجوکیشن کےوزیرہوں گے، انصرمجیدنیازی محنت اورافرادی قوت،راشدحفیظ محصولات کےوزیرہوں گے۔

صوبائی اور وفاقی وزراء ایک سے زائد گاڑیاں زیر استعمال نہیں رکھ سکیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے واضح کردیا کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے نعیم الحق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ادارہ جاتی کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر کو متحرک اور بدعنوان عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube