امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کہتے ہیں الیکشن سے پہلے ہی تمام فیصلے ہوگئے تھے۔ مگر ہم نے سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی بائیکاٹ نہیں کیا۔لاہور میں منعقد یوم تاسیس سے خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا تمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ماضی میں بائیکاٹ کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا ۔