Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

صدارتی انتخاب،اپوزیشن کا مشترکا امیدوار کون؟ اہم اجلاس جاری

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2018 | Last Updated: 4 years ago

صدارت انتخاب کیلئے مشترکا اپوزیشن کا اہم اجلاس ہفتہ کے روز مری میں ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن یا متبادل امیدوار کیلئے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

سماء سے خصوصی گفت گو میں نے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار سامنے لائیں، اے پی سی میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، جب کہ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نواز شريف سے معافي مانگيں، معافي کے بعد اُن کے نام پر غور ہوسکتا ہے۔

 

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘پاکستان الائنس’ کا اہم اجلاس آج مری میں ہو رہا ہے، جس کے دوران صدارتی انتخاب کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر بات چیت کی جائے گی۔

 

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پختونخواہ میپ، نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔

 

اجلاس میں صدارتی انتخابات کی حکمت عملی طے کرنے سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کی جگہ متفقہ امیدوار لانے پر زور دیا گیا تھا۔

صدارتی انتخاب

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ صدراتی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا۔

 

اکیس اگست کو پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صدارتی امیدوار کی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے گی اور اگر پیپلز پارٹی نےاتفاق نہ کیا تو (ن) لیگ کے عبدالقادر بلوچ صدارتی امیدوار ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube