ابر رحمت برسي تو کراچي والوں کي عيد کا مزہ دوبالا ہوگيا۔بچوں نے تفريح کے منصوبے بنا لئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کےدوران مزید بونداباندی کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
کراچی میں عيد کے دوسرے روز بارش نے موسم سہانا بنادیا اور عید کامزہ دوبالا ہوگیا۔ گلشن اقبال، نارتھ کراچي ، واٹر پمپ ،عائشہ منزل پر بونداباندي سے موسم خوشگوار ہوگيا۔
کالي گھٹائيں برسيں تو شہريوں نے بھي دن بھر تفريح کي پلاننگ کرلي ۔
محکمہ موسميات نے بھي اچھي خبر دي ہے کہ موسم خوشگوار رہےگاا ور آئندہ 24 گھنٹے کےدوران مزید بونداباندی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔