وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا ۔
دنیا میں پہلی بار منائے جانے والے دہشت گردی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں تکلیف پہنچنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج قانون نافذ کرنے والے اداروں، مسلح افواج کو سراہنے اور عوام کے تحفظ کے لیے بے پناہ قربانیاں دینے والوں کا دن ہے۔
COAS pays tribute to victims of terrorism on ‘International Day of Remembrance of and Tribute to the Victims of Terrorism’. “We strongly condemn terrorism in all its manifestations and extend full support to all the forces of order and peace to bring enduring peace”, COAS. pic.twitter.com/ma1vcydmwS
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 21, 2018
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہے عالمی برادری دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرے۔
Prime Minister of Pakistan Imran Khan’s message on the International Day of Remembrance and Tribute to the Victims of Terrorism. pic.twitter.com/IWPjI0dYHn
— PTI (@PTIofficial) August 20, 2018