Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاکستان کا دورہ خوابوں خیالوں سے لاکھوں گنااچھارہا،سدھو

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2018 | Last Updated: 4 years ago

بھارت پہنچنےپرپاکستان ميں گزرا وقت اتنے اچھے انداز سے ياد کيا کہ بھارتي چينل کا رپورٹر کوئي آڑا ترچھا سوال کرنے کي جرات نہ کرسکا۔

بھارتی ٹی وی چینلز کانگریس سے تعلق رکھنے والے رہنماء نوجوت سدھو کا انٹرویو خوب لےرہےہیں۔ انھوں نے کہاہےکہ پاکستان کا دورہ خوابوں خیالوں سے لاکھوں گنا زیادہ اچھا رہاہے۔ سارا ملک بانہیں بچھائے کھڑاتھا۔

سدھو نے کہاکہ پاکستانیوں نے زمین پر پاؤں نہیں رکھنےدیا اور خوب آؤ بھگت کی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ عمران خان نے مسکراکر سلام کیا اور تعریف کی کہ جو کیا ،بہت اچھا کیا۔

انھوں نے مزید بتایاکہ جنرل باجوہ نے بتایاکہ پاکستان یہ سوچ رہاہےکہ اس بار جب بابا گرونانک کاجنم دن منایا جائےگا تو خصوصی راستہ کھولا جائےگا۔ انھوں نے کہاکہ آدمی اچھا برانہیں،سوچ کی بات ہے۔ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہی مسائل کےحل کاواحدراستہ ہے۔ پیار محبت پاکستان سے 100گنا زیادہ لےکرآیاہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube