Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

جسٹس شوکت عزیز نے جوڈیشل کونسل کے احکامات چیلنج کردیے

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2018 | Last Updated: 4 years ago
Posted: Aug 17, 2018 | Last Updated: 4 years ago


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جوڈیشل کونسل کے احکامات سپریم کورٹ میں چیلنج کردیے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہوں پر ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ مانگا تھا اور شکایت کندگان کا کریمنل ریکارڈ منگوانے کی بھی درخواست دی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے تیس جولائی کو متفرق درخواستیں خارج کیں۔

انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ درخواستیں جلد بازی میں خارج کی گئیں۔ کونسل نے انصاف کے تقاضوں کے برعکس میری درخواستوں کو مسترد کیا۔ بطور شہری مجھے فئیرٹرائل کا حق ملنا چاہیے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کونسل کے تیس جولائی کے احکامات کالعقدم قرار دیے جائیں اور متفرق درخواستوں پر کونسل کو متعلقہ ریکارڈ دینے کا حکم جاری کیا جائے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر سرکاری رہائش گاہ کی تزین وآرائش پر زیادہ پیسے لگانے کا الزام ہے ۔ ان کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرسماعت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube