ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا، الیکشن کمیشن نے نادرا کے اشتراک اوورسیز پاکستان کے ووٹ ووٹر لسٹوں میں درج کرلیے۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے ووٹنگ کراوئیں۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے عمران خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت سے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے، آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو بالکل علیحدہ رکھا جائے، نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آج اوورسیز پاکستانییوں کو بہت مبارک ہو۔
چیف جسٹس پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مبارک دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے، اب عملدرآمد کا معاملہ ہے انتحابات کروانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی ووٹنگ کے انتحابی نتائج کو ضمنی انتحابات کے نتائج میں شمار کیا جائے اور کسی تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو الگ کر دیا جائے۔