Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اسمبلیوں کی تشکیل میں کوئی تاخیرنہیں،الیکشن کمیشن کی وضاحت آگئی

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

الیکشن کمیشن نےاسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیرکی تردید کردی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کردیاہےکہ الیکشن کےبعدتمام مراحل الیکشن ایکٹ کے تحت پورے کئےجا رہے ہیں۔ ترجمان نےبتایاکہ پولنگ کےبعد دس روز میں ارکان نےانتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ سات اگست کو کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ قواعد کے تحت نو اگست تک آزادارکان پارٹی وابستگی کاحلف نامہ جمع کرانے کے پابند ہیں۔پارٹی وابستگی ظاہر ہونے کے بعد گیارہ اگست تک مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ دوسری جانب نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے حوالے سے سیکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حلف برداری کے موقع پر غیر متعلقہ افراد پارلیمنٹ ہاؤس داخل نہیں ہو سکیں گے۔میڈیا نمائندوں کو بھی پریس گیلری کے نئے کارڈز جاری ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube