Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

عمران خان پروٹوکول نہیں چاہتے، نعیم الحق

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء نعیم الحق کہتے ہیں سیکیورٹی خطرات کے باوجود عمران خان پروٹوکول نہیں چاہتے۔

تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پیر کو منعقد ہوا۔ عمران خان بنی گالہ سے نکلے تو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا گیا ۔ فورسز اور حساس اداروں کی دس گاڑیوں نے سیکیورٹی فراہم کی ۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا عمران خان کی ہدایت پر رینجرز اور ایف سی کی اضافی گاڑیاں واپس کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلیو بک قوانین اپنی جگہ لیکن پروٹوکول نہیں چاہیے۔ سارا راستہ عمران خان گاڑی میں اسی بات پر پریشان رہے۔ وہ چاہتے ہیں عوام کوان سےتکلیف نہ ہو۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube